/دکی کے علاقے مندے ٹک میں افطاری سے لوٹ کر گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی حادثے کا شکار تین نوجوان جانبحق دو زخمی

منگل 26 مارچ 2024 23:00

ئ*دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) مندے ٹک کے مقام پر فیلڈر گاڑی الٹ گئی ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق گاڑی پہاڑی علاقے میں کھائی میں جاکر گری ہے۔حادثے میں تین نوجوان جان بحق دو زخمی ہوگئے ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں اعجاز ولد نورمحمد قوم زرکون ساکن شادوزئی محلہ ،عزت اللہ ولد دادک قوم اندڑ ساکن اندڑ اباد اور دوست محمد ولد جان گل قوم مسیزئی ناصر ساکن غریب آباد شامل ہیں۔

زخمیوں میں خیرو جان ولد کمال الدین آغا قوم سید سکنہ غریب آباد اور رف ولد دلاور قوم اندڑ ساکن اندڑ اباد دکی شامل ہیں۔لاشیں اور زخمی سول ہپستال دکی منتقل کردئیے گئے ہیں۔گاڑی میں سوار دوست افطاری کرنے پکنک کے لئے پرفضا سیاحتی مقام بغاو گئے تھے کہ واپسی پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدئی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے ہیں۔

26-03-24/--398 #h# ٓکاہان کے عوام کا صبر کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے کاہان کے عوام نے بہت دکھ جھیلے ہیں ، اہل علاقہ #/h# ج*کوہلو (آن لائن) کاہان کے عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کاہان کے عوام کا صبر کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے کاہان کے عوام نے بہت دکھ جھیلے ہیں اس دورے جدید میں بھی کاہان کے عوام پرانے زمانے کے لوگوں کی طرح گزر بسر کر رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو کمانڈٹ کوہلو حلقہ انتخاب سے کامیاب ایم پی اے نواب چنگیز مری اور نواب گزین مری سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاہان کے عوام کب تک ایسی زندگی گزاریں گے 3 لاکھ آبادی کے باوجود بھی کاہان کو ہر لحاظ سے یکساں نظر انداز کیا جا رہا ہے تعلیمی نظام سے لیکر صحت، روڈ، نیٹورک، اور پانی جیسے سہولیات سے محروم رکھا ہے اور تو اور سرکاری کپاس کے بیج سے بھی کاہان کو محروم رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں افسوس کی بات ہے سیاستدان لیڈروں کو صرف کوہلو کی فکر ہے انہیں لگتا ہے کاہان میں کوئی انسان نہیں رہتا کاہان کے عوام نے نواب چنگیز مری سے پرزور اپیل کی ہے خدارا کاہان پر توجہ دیا جائے سرکاری کپاس بیج پر کاہان والوں کو بھی حق ہے اب تو آپکو وزارت بھی ملی ہے لہزا پہلے کاہان کو ایک سکول دیا جائے تاکہ انکے بچے بھی پڑھ لکھ سکیں کاہان کے عوام کا ایک ہی نعرہ کاہان کو انصاف دو اب وہ ہر گز چھپ نہیں بیٹھیں گے۔