آرپی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری

شہریوں کی فرداً فرداً شنوائی کے بعدافسران کو کارروائی وانکوائری کے احکامات جاری

بدھ 27 مارچ 2024 02:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آر پی او راولپنڈی نے تمام شہریوں کی فرداً فرداً شنوائی کے بعدمتعلقہ افسران کو مزید کارروائی وانکوائری کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور آئی جی پی پنجاب کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک ، جہلم اور چکوال کے شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ کھلی کچہری میں یاسر علی سکنہ واہ کینٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ مدعی مقدمہ کیخلاف 182ض ف کے تحت کارروائی کی جائے ، جس پرآر پی او نے سی پی او راولپنڈی کو فوری مزید کاروائی کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

عمران سکنہ پیرودہائی نے پیسوں کے لین دین اور تنازعہ مکان کی بابت درخواست پیش کی جس پر سی پی او راولپنڈی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ،دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا بروقت حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس سلسلے میںشہریوں کی فوری دادرسی ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :