سرسیّد احمد خان کی 126 ویں برسی کل 27 مارچ کو منائی جا رہی ہے

بدھ 27 مارچ 2024 12:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خان کی126ویں برسی آج 27مارچ کو منائی جا رہی ہے۔ مسلم نشاط ثانیہ کے علمبردار سر سیّد احمد خان 1817میں دہلی میں پیدا ہوئے ، وہ 19 ویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے جنہوں نے بھارتی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کےلئے سخت جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

سر سیّد احمد خان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری ، وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔

انہوں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔سر سیّد احمد خان نے ادبی خدمات کےلئے1857 میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسے1920 میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں کا انتقال 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوا اور انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :