انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اضافہ ریکارڈ

بدھ 27 مارچ 2024 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 181.62 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو176 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 28.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 19.03 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 20.51 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک و261.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو16.80 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات 13.93 ملین ڈالر، برقی مشینیری 35.41 ملین ڈالر، اورآٹوپارٹس کی برآمدت سے 14.33 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصؒ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :