پی پی 54کے ضمنی الیکشن کے لئے احسن اقبال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری

احمد اقبال کا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سے کانٹے دار مقابلہ متوقع

بدھ 27 مارچ 2024 16:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54کے ضمنی الیکشن کے لیے احمد اقبال کو ٹکٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے نارووال کے صوبائی حلقہ پی پی 54ظفروال میں 21اپریل کوہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے احمد اقبال کو ٹکٹ جاری کیا ہے،احمد اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کے بیٹے اور سابق چیئرمین ضلع کونسل رہ چکے ہیں۔یہ نشست احسن اقبال کے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کے باعث چھوڑ دی ہے جہاں اب انکا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔