حمزہ شہباز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

نائب صدر (ن) لیگ کی خود کشی کرنے والے لیگی کارکن عتیق کے گھر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

بدھ 27 مارچ 2024 16:15

حمزہ شہباز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ،اہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پراہم سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی اورمقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے خودکشی کرنے والے کارکن چوہدری عتیق کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عتیق مسلم لیگ (ن) کا وفادار پرانا ورکر تھا، مسلم لیگ (ن) عتیق کے اہلخانہ کو دکھ کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔حمزہ شہباز کی آمد پر (ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عتیق کے گھر جمع تھی۔واضح رہے کہ لیگی کارکن عتیق نے چند روز قبل گھریلو جھگڑے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا ۔