چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکردیا

اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے

بدھ 27 مارچ 2024 16:20

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا ، جس کیمطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کے چاند کے لیے سائنسی تعاون لینے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔