الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کر دی

بدھ 27 مارچ 2024 16:58

الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،الیکشن کمیشن نے بیرسٹر تیمور الطاف کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں کہاگیاکہ فارم47کے مطابق درخواستگزارنی67033ووٹ حاصل کیے،فارم47کے تحت کامیاب امیدوارسیدیوسف رضاگیلانی نی67326ووٹ حاصل کیے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔دوبارہ انتخابات کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے تحریر کیا،۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔