کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی کے علاقے غوثیہ چوک شاہراہ قذافی اورنگی ٹائون میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم شیر علی کو گرفتارلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اناظم آباد نمبر ۔

(جاری ہے)

5میں ایک راہ گیر سے قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ناظم آباد نمبر 5، حیدری گول مارکیٹ، قصبہ کالونی، اورنگی اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اورچھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں 10سے زائد موبائل فون اور20 ہزار سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کومزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔