بدر کی فتح اسلام کی ترویج و اشا عت کاذریعہ نبی ، شاہ عبد الحق

بدر میں 313مجاہدین نے کفار کی سپر پاور کو شکست فاش دے کر حق کا عًلم بلند کیا،امیر جماعت اہلسنت کراچی

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) جماعت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیرعلامہ سیّدشاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشا عت کا ذریعہ بنی، مسلمانوں نے حربی سازو سامان کی قلت کے با وجود اپنے سے تین گنا دشمن کے مقا بلے میں نبی کریم اکی اطا عت و محبت اور جذبہ شہادت سے سر شار ہو کر جنگ بدر کا کارہائے نما یا ں ادا کر کے نئی تاریخ رقم کی ۔

انہوں نے یوم بدر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر نے کفر و اسلام اور حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔تاریخ اسلام میں شہدائے بدر کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور کفر کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے اطاعت رسول کی خا طر صحابہ کرام کی طرح ہمیں بھی قربانی کا جذبہ بیدار کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر میں 313مجاہدین اسلام نے عزم و استقامت اور اتباع رسول ﷺ کے ذریعے کفار کی سپر پاور کو شکست فاش دے کر حق و صداقت کے عًلم کو بلند کیا۔

نیز جما عت اھلسنّت کے رہنمائوں علامہ سید عبد الوہاب قادری ،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مولانا الطاف قادری،مفتی بلال قادری،علامہ محمد میاں نوری،علامہ کامران رضوی،علامہ شوکت سیالوی نے رمضان اجتماعات میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا طرہ امتیاز ہے کہ مومن راہ حق میں کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا ۔

انہوںنے شہدائے بدر کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ تین سو تیرہ جانثارانِ اسلام نے غزوہ بدر میں اسلام کی عظمت اور اسلام کے جھنڈے کی سربلندی کے لئے کفار سے جہاد کرکے تاریخ میں یہ ثابت کردیا کہ تعداد کتنی ہی کم کیوں نہ ہو اگر جذبہ جہاد ہواور دلوں میں عشق مصطفی ﷺ ہو تو لاکھوں کے لشکر کو تہس نہس کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :