پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی ترتیب دینی ہو گی ‘ محمد رضوان

حکمران جماعتیں قوم کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں

بدھ 27 مارچ 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) چیئرمین تحریکِ قومی سلامتی محمد رضوان نے کہا ہے کہ حکمران جماعتیں قوم کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ، حاکم جماعتیں اپنی غیر ضروری مراعات ختم کریں تاکہ قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہو اور حکومت کو قوم پر نئے ٹیکس نہ لگانے پڑیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری کی چکی میں پسنے والی قوم کے لیے بجلی و گیس کی قیمتیں مزید بڑھانا سراسر زیادتی ہو گی جو حاکم جماعت کو سیاسی طور پر کمزور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی ترتیب دینی ہو گی تاکہ پاکستان کو جس ملک سے جو چیز سستی مل سکے وہ آزادانہ طور پر حاصل کی جائے اور قوم کی پریشانیوں کو ختم کیا جا سکے۔