بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی45ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی

بدھ 27 مارچ 2024 22:01

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی45ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، اجتماعی فاتحہ خوانی اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔