پشاورپولیس نے اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاون تیز کردیا،سینکڑوں ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پشاور میں اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا اور دیگر جرائم میں مطلوب 534 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے، کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا، راہزنی اور دیگر جرائم میں مطلوب 534 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اشتہاریوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز، قتل، ڈکیتی اور اغوا کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے، اس سال اب تک شہر میں 98 افراد کے قتل میں نامزد 182 ملزمان میں سے 150 مفرور ہیں اور شہر میں ڈھائی ماہ میں راہزانی کے 44 واقعات کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بڑھتیجرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔