27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوگیا،جے آئی ٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی،گزشتہ سال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جی آئی ٹی بنانے اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی،ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی،:ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا ، اسلام آباد:نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا،ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے،رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ،نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے،یاد رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی ،جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے،اعلیٰ عہدیداروں کی فیملی اور جائیدادکا ڈیٹا لیک ہونے کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہے۔