جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل تک توسیع

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل2024 ء تک توسیع کردی گئی ہے جس کے مطابق بی کام سال اول(فیل ہونے والی) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 8700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 17200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ2017 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :