Live Updates

بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبر پختونخوا کے حوالے کیا جائی,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

بدھ 27 مارچ 2024 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبر پختونخوا کے حوالے کیا جائے بنی گالہ میں بشری بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے بشری بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے پیغام میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو کچھ ہوگیا تو زمہ دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوگی، بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ توشہ خانہ کی قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلی کی منصب پر فائز ہے،

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات