آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت کو نئی تجاویز دیدیں

ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے، آئی ایم ایف کی تجویز

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کو نئی تجاویز دے دیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کیلیے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں18 روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جب کہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2 ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاورپلانٹس کو چلایا جائے جس سے ایل این جی کے مقابلے میں10 سی14 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق تمام صنعتی زونزکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی پاورڈویڑن کو اضافی بجلی صنعتوں کو فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔