لله*تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر ادھورا ہے ہمیں ہر صورت تعلیم کو اولیت دینا ہوگا ، شمس الدین مری

/سکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو شمس الدین مری نے جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا گیا ہے موقع پر اسکولوں کی ریکارڈ، تدریسی مواد کی موجودگی اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کی ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو شمس الدین مری نے اپنے پریس ریلیز میں مزید کہا ہے کہ کوہلو کے تقربیا تمام اسکولوں میں کتابیں اور کاپیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ کئی دوردراز علاقوں میں آمدورفت کی وجہ سے کتابوں کی ترسیل کا عمل جاری ہے محکمہ تعلیم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سکولوں کی بحالی اور درس و تدریس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں جہاں انہیں مفت کتابیں ،کاپیاں اور دیگر تدریس کے سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں اسکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں اور کوششوں کو بروئے کار لائیں جس کے لیے اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر تمام غیر حاضر اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے ٹیچروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر ادھورا ہے ہمیں ہر صورت تعلیم کو اولیت دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اسکولوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن حد تک تمام اقدامات اٹھائیں گے موجودہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں جس سے تعلیمی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :