۵تربت دھماکے اور شانگلہ میں خودکش دھماکہ اور منزرئی میں لیویز فورس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، جمعیت نظریاتی

,بے گناہ انسانوں پر دھماکہ درندگیت اور سفاکیت کاانتہا ہے دشمن قوتیں ملک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں ، مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالاحد کبدانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی نائب امیر مولاناخدائے نظر صوبائی نائب امیر مفتی رحمت اللہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی مولوی رحمت اللہ حقانی مجاہد عبدالطیف شیرجان صالح نے تربت میں بم دھماکے اور شانگلہ میں خودکش دھماکہ اور منزرئی میں لیویز فورس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر دھماکہ درندگیت اور سفاکیت کاانتہا ہے دشمن قوتیں ملک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ملک میں بدامنی اور عدم استحکام کے لیے منظم منصوبہ بندی سے بدامنی کے لیے سازشوں کی جال پھیلائی جارہی ہے را ، موساد، خاد ،سی آئی اے اور بلیک واٹر بدامنی سے ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہے انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کے مذمتی بیان یا اسے محض کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا نہ تو کافی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کا حل ہے۔

(جاری ہے)

۔دہشت گردی کے تدارک کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے ملک میں بدامنی کی آگ پھیلانا چاہتے ہیں دشمن قوتوں کے آلہ کاروں کی بزدلانہ کاروائیوں سیقوم کے حوصلے پست نہیں ہوگی پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے موجودہ حالات کی نزاکت کاادراک تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے زمہ داری ہے کہ امن دشمن کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرے اورقیام امن کے لییآگے بڑھے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت وبدامنی کے ان تمام واقعات میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید قانون کا راگ نہ الاپے ملک کو مزید جنگلستان نہ بنائے ۔

حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لیے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی ادھوری ہے قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کی معاونت سے قیام امن ممکن ہے۔