Live Updates

وزیراعلی مریم نواز کی ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل پرسیفٹی وائرگارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت

سیفٹی وائرز نہ ہونے سے چالان نہیں ہوگا، موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم شروع کردی گئی، پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 مارچ 2024 19:54

وزیراعلی مریم نواز کی ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل پرسیفٹی وائرگارڈ کی ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 مارچ 2024ء)  وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل پرسیفٹی وائرگارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی وائرز نہ ہونے سے چالان نہیں ہوگا، موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے احسن اقدام اٹھا لیا، موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم  آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈر مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ کیا اور مختلف کاونٹرکا معائنہ کیا، سیلف آپریٹنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آبشار خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی، سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا ۔ اس موقع پر سی ٹی او عمارہ اطہر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سیفٹی وائرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیفٹی وائرز نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں ہوگا، یہ عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں۔ اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی، سی سی پی او، اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات