آرپی اوراولپنڈی کی سیکورٹی لاء اینڈ آرڈر اور کرائم میٹنگ

موجودہ سیکورٹی صورتحال ، رمضان سیکورٹی انتظامات،منشیا ت فروشوں ، پتنگ فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر بارے سخت کارروائی کیلئے شرکاء کو ہدایات جاری

بدھ 27 مارچ 2024 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں سیکورٹی لاء اینڈ آرڈر اور کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن و دیگر افسران نے ریجنل دفتر سے جبکہ ڈی پی اوز اٹک ،جہلم اور چکوال نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،اجلاس میںموجودہ سیکورٹی صورتحال ، رمضان المبارک سیکورٹی انتظامات،منشیا ت فروشوں ، پتنگ فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے سخت کارروائی کے لیے شرکاء کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے سیکورٹی ، لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ریجنل پولیس دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

سی پی اوراولپنڈی سید خالدمحمود ہمدانی سمیت ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی زنیرہ اظفر و ریجنل دفتر کے متعلقہ افسران نے ریجنل دفتر سے جبکہ ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

تمام ضلعی پولیس افسران نے سیکورٹی، لاء اینڈ آرڈر اور جرائم کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آر پی اوکو تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میںرمضان المبارک کے دوران متوقع اہم ایونٹس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا۔آر پی او راولپنڈی نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ باہمی روابط کو مزید موثر بناتے ہوئے فارنر بالخصوص چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کا متعلقہ اداروں سے سیکورٹی آڈٹ کروایا جائے، نیز یوم شہادت حضرت علی (ر) کے لیے موثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے، آر پی او نے کرائم کے حوالے سے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمات کے اندراج کے لیے مجوزہ ایس او پی کو ہر صور ت ملحوظ خاطر رکھا جائے، ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بجلی چوری کے مقدمات کے فوری اندراج و ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے، عورتوں ، بچوں سے زیادتی کے واقعات میں سینئر افسران بذات خود موقع پر جائیں اور لواحقین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں رہتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کوہر صور ت یقینی بنایا جائے ، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی و دیگر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کیخلا ف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تمام پرہجوم مقامات میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریجن بھر میں اقدامات کیے جائیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ آر پی او نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں، پتنگ فروشوں کیخلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور ا س ضمن میں آئی جی پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر من وعن عملدرآ مد کیاجائے مزید میٹنگ میں جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے دوبارہ فالو اپ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔آر پی او نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا ئے گا۔