ساہیوال،شہید کانسٹیبل کو حادثہ کا شکا ربنانیوالے ڈاکوئوں کیخلاف 14یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس غلہ منڈی نے چوکی بائی پاس پر تعینات کانسٹیبل محمد عثمان انور کو حادثہ میں شہید کرنے والے دو ڈاکوئوں کے خلاف14یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 12مارچ کو گشت ڈیوٹی پر موجود محمد عثمان انور کانسٹیبل اور کانسٹیبل عابد حسین نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزم سائیڈ مار کر فرار ہو گئے جس سے کانسٹیبل محمد عثمان انور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں نیشنل ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔

چونکہ ڈیوٹی کے دوران کانسٹیبل شدید زخمی ہوا تھا جسے ڈی پی ائو ساہیوال نے شہیدڈیکلیر کیااورشہید کے اعزازات کے ساتھ16مارچ کوتدفین کی گئی۔پولیس غلہ منڈی نی14یوم کی تاخیر سے ملزموں کے خلاف مقدمہ337اور 322جی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈاکوئوں کی بلا نمبری موٹر سائیکل ور ڈاکوئوں کا سراغ لگا لیا ہے۔