ژ*کالعدم اور شرپسند تنظیم سے نمٹنے کے لئے قبائلی لشکر تشکیل دینے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) دکی میں ہے درپے کوئلہ کانوں میں کانکنی کرنے والے سات مزدوروں کی اغوا کے بعد کول مائنز کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایف سی چھانی دکی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اعلی سیکورٹی حکام کول مائنز اونرز اور ال پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صوبائی اور ضلعی رہنماں سمیت قبائلی رہنماں اور قبائلی سرداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بائیس مارچ کو اغوا ہونے والے سات کوئلہ کانکنوں اور اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تدارک کے لئے قبائلی لشکر تشکیل دیا جائیگا۔قبائلی لشکر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر کول مائنز کی حفاظت یقینی بنائے گا۔اور اسکے علاوہ ہر پیٹی ٹھیکدار سمیت ہر کان مالک اپنے ہالج پر ایک پرائیوٹ سیکورٹی اہلکار تعینات کرکے سرچ لائٹ کو یقینی بنائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ دکی کے امن وامان اور مائننگ کی سیکورٹی کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائیگا۔دکی کے قبائل کسی بھی صورت دہشتگردوں کو علاقے کا امن اور کوئلے کا کاروبار خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔اجلاس کے شرکا نے کول مائنز لیبر کو یقین دہانی کروائی کہ لیبر کو ہر قسم کا حفاظت ہمارا اولین فرض ہے جس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کی جائیگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کول مائنز پر کام کرنے والے تمام لیبر کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز کو بروقت مطلع کرینگے