شانگلہ بشام میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، سردار یعقوب خان ناصر کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ بشام میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، مٹھی بھر کرائے کے دہشت گرد ہمارے ہمسایہ ملک چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خلاف سازش کررہا ہے ،سی پیک کو کسی صورت ناکامی کا شکار نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ مجھے چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، ہم ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے،چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنرزہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے بہادر جوان دشمن کو نیست و نابود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔\378