32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا،سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔مریم نوازشریف
بدھ 27 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساونڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساونڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔اجلاس میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سکلڈ سٹاف کیلئے تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 5 سے 15 تک بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کو بہتر کرکے بیرون ملک نرسز کو بھیجنا چاہئے۔ شفاف اور میرٹ بیسڈ بھرتی کا نظام بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ کا ازسر نو متعین کرنے کا فیصلہ کیاگیااور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ لیاگیا۔31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔ جولائی 2024 سے فیز ٹو میں 21 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شروع ہوگی، 40 ارب لاگت آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا۔صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.