ضلع انتظامیہ حیدرآباد کی جانب سے رمضان المبارک کے 16ویں روز بھی منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
بدھ 27 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے کے علاوہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدر آباد مہوش اعجاز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تعلقہ لطیف آباد کے اسٹار سپر مارٹ سے 60 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا اور انہیں آئندہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر مزید سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد عبد الواحد چنہ نے مختیار کار فرحان جتوئی کے ہمراہ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالے 11 تاجروں سے 30 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ نے مختیار کار غلام مصطفیٰ شر کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کاجائزہ لیا اور 5 تاجروں سے 15 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی احسن مورائی نے مختیار کار مسرت مری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 7تاجروں سے10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.