میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی 57 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 20:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) معروف کشمیری رہنما میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی 57 ویں برسی ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف میں انتہائی عقیدت و احترام ،نظریاتی جوش و جذبے اور اس تجدید کے عہد سے منائی گئی کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی کے قبضے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتا مرحوم رہنما کی لا زوال جدوجہدکے مطابق قربانیاں کا تسلسل آخری کشمیری اور آخری سانس تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سابق صدر ریاست میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انکے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا ایمان افروز دعائیہ اجتماع ہوا جس میں وزیراوقاف و مذہبی امور احمد رضا قادری،وزیر لبریشن سیل محترمہ نسیم امتیاز،چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید،پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، میر واعظ جمیل یاسمین حریت رہنما مشتاق السلام،سیکرٹری زکوٰة ظفر محمود خان، سیکرٹری لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ،ڈائریکٹر جنرل زکوة سردار طارق محمود، ڈائریکٹرلبریشن سیل راجہ اسلم خان،میڈیا کوآرڈینیٹر سردارعلی شان سمیت علماء کرام،دینی مدارس کے اساتذہ کرام اور طلباء کے علاوہ تمام مکاتب کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،دعائیہ تقریب میں مرحوم رہنما سمیت شہدائے کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مزار پر چادریں چڑھائی گئیں۔