جسٹس صدیقی کو دبائو میں لانیوالوں کا نام سامنے آجاتا تو 6ججز کو جواب مل جاتا،جاوید لطیف

نوازشریف کیس کا فیصلہ لکھنے اور لکھوانے والے قصوروار ہیں،سینئرلیگی رہنماکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ جسٹس شوکت صدیقی کو دبائو میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو چھ ججز کو جواب مل جاتا، نوازشریف کیس کا فیصلہ لکھنے اور لکھوانے والے قصوروار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جس نے جو کچھ کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہئے، خواجہ آصف نے صحیح کہا جو لوگ ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کیس کا فیصلہ لکھنے اور لکھوانے والے قصوروار ہیں،الیکشن میں لوگ توقع کر رہے تھے نوازشریف ملک کو گرداب سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ 8فروری کو جو کچھ کروایا گیاجماعت کے 95فیصد لوگوں نے کہا وفاق میں حکومت نہیں بنائیں گے، شہبازشریف نے چیلنج کو قبول کیا ہے، اتحادی ایک پوسٹنگ، ٹرانسفر سے ناراض ہو تو اس کے بعد کوئی توقع نہیں کر سکتے۔میاں جاویدلطیف نے کہاکہ جسٹس شوکت صدیقی کو دبائو میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو چھ ججز کو جواب مل جاتا۔