ا*شہری لاپتہ ‘ ایف آئی آر عدم اندراج پر سی سی پی او کو شوکاز نوٹس

گ* مستقبل میں خدمات کے دائرہ کار کو مزید بڑھا رہے ہیں، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن

بدھ 27 مارچ 2024 22:10

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پشاور سے عمیر خان نامی شہری نے کمیشن کو ایف آئی آر کی اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ انکا کہنا ہے کہ انکا برادر نسبتی ندیم احمد چوک یاد گار سے 14دسمبر2023 سے لاپتہ ہے۔ لگ رہا ہے کہ اس کو کسی نے اغوا ء کیا ہے۔ جبکہ پولیس ایف آئی آر درج نہیں کروا رہی۔ فون کالز کے ذریعے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

کمیشن نے سی سی پی او پشاور کو واقعے کی پوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ مقررہ وقت میں رپورٹ پیش نہ کرنے کے وجہ سے سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے شہری حفیظ اللہ نے نالوں کے صفائی کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کمیشن کو لکھا کہ فنڈ نہ ہونے کے باعث نالوں کی مرمت نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

کمیشن نے احکامات جاری کر دیئے کہ صفائی کا کام جاری رکھا جائے اور موجودہ وسائل سے کام مکمل کیا جائے۔ عبدالسلام نے نوشہرہ سے زمین کی حد براری کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈی سی نے اپنی رپورٹ کمیشن کو بھجوادی جس میں کہا گیا کہ مذکورہ جائیداد کھاتہ شریک ہے۔ جس کی حد براری تقسیم کے بعد ہی ممکن ہے۔ کمیشن نے ڈی سی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے شہری کو سیول کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

مانسہرہ سے عبداللہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی حصول کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شہری نے کمیشن کو بتایا کہ والد کا مستقل پتہ ایبٹ آباد ہونے کی وجہ سے آنلاین ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی حصول میں اعتراضات لگائے گئے ہیں۔ کمیشن نے ڈی سی مانسہرہ سے رپورٹ طلب کر لی۔کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا کہ خدمات تک بروقت رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہی. رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اس وقت اسی نوٹیفائڈ خدمات کی نگرانی کر رہا ہے۔ مستقبل میں خدمات کے دائرہ کار کو مزید بڑا رہے ہیں۔ گھر کے دہلیز پر عوام کو خدمات فراہم کئے جائیں گے۔ کمیشن ہمیشہ سے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔