ٌسینیٹ کی 11نشستوں کے انتخاب کیلئے 33میں سے 20امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لیکر دستبردار ہوگئے

بدھ 27 مارچ 2024 22:45

, کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بلوچستان سے سینیٹ کی 11نشستوں کے انتخاب کیلئے 33میں سے 20امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لیکر دستبردار ہوگئے خواتین کی 2 نشستوں پر 2 امیدواروں کے رہ جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی راحت جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی کے بلا مقابلہ منتخب ہونیکا امکان ہے امیدواروں کی حتمی لسٹ آج جاری کی جائے گی الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 11نشستوں کیلئے 33امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے تھے ذرائع کے مطابق جن میں سے 20امیدوار بدھ کو اپنے کا غذات نامزدگی واپس لیکر دستبردار ہوگئے جنرل نشستوں سے 8 یار محمد اختر محمد سعید الحسن مولانا واسع اورنگزیب نسیم الرحمان کہدہ بابر میر چنگیز خان جمالی ٹیکنو کریٹ کی نشستوں سے 7 امیدوار عبدالحق ہاشمی راحیلہ حمید درانی طارق حسین امان اللہ کنرانی ڈاکٹر حسین اسلام رحمت اللہ امجد علی صدیقی اور خواتین کی نشستوں سے پانچ امیدوار وں خواتین کی کیٹیگری مستور یاسمین مہ زیب ثناجمالی خواتین کرن بلوچ نے کاغذات واپس لے لئے اس طرح بلوچستان سے سینیٹ کی 11نشستوں کیلئے 13امیدوار میدان میں رہ گئے ہیںسینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی پاکستان،پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج اور اعجاز احمدنیشنل پارٹی کے جان بلیدی،،عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان جمعیت علمااسلام (ف)کے احمد خان اور آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہے ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کیلئے 3امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل جمعیت علمااسلام (ف) کے مولانا عبد الواسع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مصلح الدین مینگل میں مقابلہ ہوگا خواتین کی 2نشستوںکیلئے 2 امیدواررہ گئیں اس لئے خواتین کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ہے الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی لسٹ آج جاری کی جائے گی ۔