مئی جلا گھیرا کیس،راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے 17 اپریل کو مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلا گھیرا، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے 17 اپریل کو مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ راجا بشارت نے 9 مئی سے متعلق راولپنڈی کے 14 مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ 4 مارچ کو پولیس نے سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے تھے۔سابق وزیر قانون ایف آئی آر کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر بھی سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔