Live Updates

9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے 8 پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) 9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 8 کارکنان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست پی ٹی آئی کارکنان میں اسد اللہ، ابرار، رضوان اللہ احمد علی اور دیگر شامل ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات