پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں، 3461 ملزمان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیمیں صوبے بھر میں شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز بھی لگا رہی ہیں۔پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 110 ملزمان کو گرفتار کر کے 35250 پتنگیں، 622 چرخیاں برآمد کی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 31 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائننگ ایکٹ کے تحت 3328 مقدمات درج کئے گئے۔پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3461 ملزمان کو گرفتار کر کے 212881 پتنگیں اور 14514 چرخیاں برآمدکی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری ، خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔