عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

جمعرات 28 مارچ 2024 15:21

عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 اور پی پی 145 سے لیگی رکن اسمبلی سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔