آئیسکو کا جمعہ کے لئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ جمعرات کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے مطابق 29 مارچ کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،گلزار قائد،شمس آباد،شکریال،اوجڑی کمیپ،نورا روڈ،کمرشل سینٹرفیڈرز،جہلم سرکل،وارڈ نمبر۔8،غوری دھمیک فیڈرز،جی ایس او سرکل، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک ،ڈھڈیال سٹی1،رتہ،خادم آباد فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔