محکمہ وائلڈ لائف نے کھیل تماشا دیکھانے والے قلندر کو دھرلیا دو ریچھ برآمد کرکے چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کردیے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 28 مارچ 2024 16:22

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2024ء ) محکمہ وائلڈ لائف نے کھیل تماشا دیکھانے والے قلندر کو دھرلیا دو ریچھ برآمد کرکے چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کردیے، برآمد کردہ ریچھ قلندر شوکت کی ملکیت ہیں جن کے ذریعے کھیل تماشہ کرکے روزی روٹی کماتا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ بہاولنگر نے خانہ بدوشوں کی بستی چک 13گجیانی میں چھاپہ مارتے ہوئے دو غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ برآمد کرلیے اور مالک قلندر شوکت کو بھی گرفتار کرلیا، برآمد کردہ ریچھ چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کردیے گئے جبکہ غیر قانونی ریچھ رکھنے والے شوکت قلندر کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، غریب خانہ بدوش قلندر شوکت رکھے گئے جانوروں کے ذریعے تماشا دیکھا کر روزی کماتا تھا۔

متعلقہ عنوان :