بہاولنگر شہر میں گردونواح سے بھیکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 28 مارچ 2024 16:27

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2024ء ) بہاولنگر شہر میں گردونواح سے بھیکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے گلی‘ محلوں‘ بازاروں‘ مساجد کے گیٹس پر بھیکاریوں کی بڑی تعداد بھیک مانگتی نظر آتی ہے جس نے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں ان بھیکاریوں کی وجہ سے جرائم کی وارداتیں بھی بڑھنے لگی ہیں دیگر شہروں سے آئے ہوئے یہ بھیکاری مختلف مقامات پر خالی پلاٹوں میں کیمپ لگا کر رہائش پذیر ہیں جو سحری کے وقت سے بھیک مانگنا شروع ہوتے ہیں اور نماز تراویح ختم ہونے تک بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بازاروں میں خواتین کے پرس نکالنا گھروں میں گھس کر چھوٹی موٹی وارداتیں کرنا معمول بنتا جارہا ہے متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں یہ وہ بھیکاری ہیں جنہوں نے حقداروں کا حق بھی مارلیا ہے لاؤڈ اسپیکر پر بھیک مانگنے کا رواج بھی عام ہوتا جارہا ہے مگر انتظامیہ ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہیں۔