بہاولنگر سمیت ملک بھر میں پختہ قبروں کی تعمیر کے باعث مردے دفنانے کیلئے جگہ کم پڑتی جارہی ہے ،حاجی طاہر خالد

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 28 مارچ 2024 16:28

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2024ء ) بہاولنگر سمیت ملک بھر میں پختہ قبروں کی تعمیر کے باعث مردے دفنانے کیلئے جگہ کم پڑتی جارہی ہے اگر پختہ قبروں کی تعمیر کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر شہر میں 50 قبرستان بھی بنا دیئے جائیں تو وہ کم رہیں گے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت صدر کسان ونگ مسلم لیگ (ن)حاجی طاہر خالدنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پختہ قبر 3 قبروں کی جگہ کو گھیر لیتی ہے جس سے دیگر مردوں کو دفنانے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ قبرستان کی انتظامیہ نے قبرستانوں میں جگہ نہ ہونے کے بورڈ آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں طاہر خالد  نے کہا کہ جب بندہ مر جاتا ہے پھر اس کیلئے کچی اور پکی قبر کا کوئی تصور نہیں رہتا اس لئے دوسرے مُردوں کیلئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے پیاروں کو کچی قبروں میں دفن کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی اپنے پیاروں کو بآسانی دفنا سکیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ بہاولنگر کا مرکزی قبرستان مکمل طور پر پختہ قبروں کی وجہ سے بھر چکا ہے اس طرح کے مزید دو قبرستانوں کی شہر میں ضرورت ہے جس کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔