موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 28 مارچ آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 28 مارچ 2024 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 28 مارچ 2024 جمعرات کو ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کریزات، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نصیر آباد اورصوبے کے جنوبی اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کریزات، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں آندھی طوفان کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/دھوپ رہی۔