یوم شہادت حضرت علیؓ، ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:59

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ملک بھرمیں یکم اپریل 2024ء 21رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی ؓ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔

اس موقع پر ملک بھرسمیت پنجاب بھرمیں مجلس عزاء اوردیگرتقریبات منعقدہوں گی جبکہ ملک میں موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر شدیدخطرہ ہے کہ دہشت گرد اس موقع کاناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے کوئی دہشت گردی کی کاروائی نہ کردیں جبکہ ابھی حال ہی میں پشاور،کراچی میں دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں لہٰذا صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔\378