سرسبز پنجاب، خوشحال کاشتکار‘‘ 5 سال میں صوبے بھر میں تمام کھالے پکے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سولر ٹیوب ویل،جدید زرعی مشینری دینے کا اعلان
جمعرات 28 مارچ 2024 17:45
(جاری ہے)
اجلاس میں کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ کاشتکاروں کوایک ہزار لیزر لیولر اگلے 6 ماہ میں دئیے جائینگے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیج کی پیداوار 4 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹن تک کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے تعاون سے سویابین سیڈ کی ایک لاکھ ایکڑ ایریا پر کاشتکاری کی تجویز پر غورکیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہائی ٹیک زرعی مشنری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کروانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس میںسموگ کنٹرول کرنے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے بچانے کیلئے رائس سٹرا شیڈر مشین پر ٹیکس ختم کروانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک زرعی مشنری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے۔میکانائیزیشن پلان کے تحت 3 ماہ میں دو ارب کی لاگت سے زرعی مشنری خریدی جائے گی،مشنری کاشتکاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی۔ دو سالا میکانائزیشن پلان کے تحت 23 ہزار زرعی آلات اور 2280 لیزر لینڈ لیولنگ 13.4 ارب روپے کی لاگت سے سبسڈی پر کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہمینویل بوائی کی وجہ سے 12 فیصد گندم کی پیداوار اور 18 فیصد چاول کی پیداوار کم ہوتی ہے۔پاکستان کی 29 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے، 26 ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے۔ پاکستان میں مختلف فصلوں کی کاشتکاری کیلئے سالانہ 1.75 ملین ٹن سیڈ کی ضرورت ہے، سالانہ 50 ارب کا سیڈ درآمد کیا جاتا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.