اوچ پاور نے ہمیشہ نصیرآباد میں صحت کے شعبے میں بہت بڑا کام کرتی رہی ہے ،ٹی بی سنٹر کے قیام سے مریضوں کے مشکلات میں کمی آئے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 18:56

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اوچ پاور لمیٹڈ کی جانب سے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی مشکلات کے پیش نظر اور صحت جیسی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال کے اندر پرانی ناکارہ بلڈنگ کو کار آمد بناکر تزین و آرئش کرنے کے مرحلے کے بعد ٹی بی سینٹر ڈکلئیر کردیا گیا ۔ٹی بی کی جدید لیبارٹری کے مشین بھی فراہم کردئیے گئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے نئے ٹی بی سینٹر کا ربن کاٹ کر با ضابطہ افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل،ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر محمد حسین ڈومکی،ایم ایس سیول ہسپتال ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ،اوچ پاور کے آفیسر ناصر ترین،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اکبر کھوسہ اور اوچ پاور لمیٹڈ کے آفیسر ناصر ترین نے ٹی بی سینٹر اور اوچ پاور لمیٹڈ کی جانب سے کیئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کو کتے کے کاٹے ہوئے مریضوں کے لئے 1 ہزار ویکسین اور سانپ کے کاٹے مریضوں کے لئے 3 سو ویکسین فراہم کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ اوچ پاور لمیٹڈ نصیرآباد کے عوام کے لئے اچھا کام کررہی ہے ،سب سے زیادہ اوچ پاور لمیٹڈ کی جانب سے ہیلتھ اور ایجوکیشن کو فوکس رکھا گیا ہے ،سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں کئی شعبے جن میں ایل آر بی ٹی ،ٹرامہ سنٹر اوچ پاور کے تعاون سے ہی چلائے جارہے ہیں جہاں پر مریضوں کا بہترین علاج ممکن ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب ہیلتھ کے شعبے کو فوکس کرکے بہت سے اصلاحات لاکر عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :