سندھ میں سال 23-2022 تک زیر تعلیم 5 ہزار 430 طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے، سردارشاہ
جمعرات 28 مارچ 2024 19:03
(جاری ہے)
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 89 جامعات میں سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی جانب سے اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اسکالرشپ داخلہ کے وقت پہلے سال سے دی جائیں، صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکالرشپ کا مقصد ہونہار اور ضرورت مند طالب علموں کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم اخراجات کی وجہ سے داخلہ نہیں لے سکتا تو اس ایس ای ای ایف اسکالرشپ کے دیر پا مقاصد حاصل نہیں ہو سکیں گے، ابتدائی داخلہ پہلے سیمسٹر کی نتائج کی بنیاد پر جاری رکھی جائے، صوبائی وزیر سردار شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی ایگزیکیوٹو کمیٹی ایڈمیشن کی بنیاد پر اسکالرشپ منظور کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز آئیندہ اجلاس میں پیش کریں، انہوں نے کہا کہ ایگزیکیوٹو کمیٹی یونیورسٹیز کے فیس اسٹرکچر کا بھی جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے تا کہ مالی خراجات کی ضرورت اور اسکالرشپ بڑھانے کے حوالے سے آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل، انجنیئرنگ، کمپیوٹر کی ڈگری کے علاوہ نرسنگ ڈگری کو بھی اسکالرشپ میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ اس وقت نرسنگ کی شعبہ میں بہت سے مواقع موجود ہیں، نرسنگ ڈگری میں اسکالرشپ کی وجہ سے اس شعبہ کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے طبی شعبہ میں افرادی قوت بھی بڑھے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں سال 23-2022 تک زیر تعلیم 5 ہزار 430 طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے جو کہ سندھ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسکالرشپ کے لیے آنے والے درخواستوں کو کمپیوٹر انفارمیشن بیسڈ کیا جائے، کمپیوٹرائیزڈ درخواستوں مدد سے میرٹ اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ انڈومینٹ فنڈ میں اس وقت 8 ہزار 461 ملین روپے موجود ہیں۔#مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.