کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے ڈپٹی کمشنر خاران منیراحمد سومرو کے ہمراہ ہیڈکوارٹر خاران میں رمضان المبارک سستا/بچت بازار اور سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور صفائی سمیت سیکورٹی انتظامات چیک کئے،کمشنر نے رمضان المبارک رمضان المبارک سستا بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں سے قیمتوں کے متعلق معلومات بھی لیا،کمشنر نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا بھی دورہ کیا یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائ کی کمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،کمشنر رخشان ڈویڑن نے رمضان المبارک سستا بچت بازار خاران کے قیام اور فعالی پر ضلعی انتظامیہ خاران کی کارکردگی کو سراہا کمشنر رخشان ڈویڑن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ماہ صیام کے دوران لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہرممکن سبسڈی ملیں جبکہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح ہدایات کی روشنی میں لوگوں کو ماہ صیام کے دوران ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے۔