بلوچستان سینیٹ انتخابات میں 7 جنرل نشستوں اور 2 خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

جمعرات 28 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان سینیٹ انتخابات میں 7 جنرل نشستوں اور 2 خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ امیدوار اعجاز احمد کے ریٹائر ہونے کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں جن میں جمعیت علماء اسلام کے احمد خان، آزاد امیدوار انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار الحاج محمد عمر گورگیج ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ زیب درانی جبکہ خواتین میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حسنہ بانو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی بلا مقابلہ کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔