بھارت میں کسان پریشان حال، احتجاج پرمجبور

کسانوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بھارت میں کسان حکومتی ہٹ دھرمی سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہیں ،احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،بھارتی حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے ،احتجاج میں آر ایس ایس کے غنڈے شیلنگ اور لاٹھی چارج میں شامل ہوکر احتجاج کو پرتشدد بناتے ہیں،کسانوں کی جانب سے تمام فصلوں کی کم سے کم قیمت مقرر کرنے اور زرعی قرضوں پر قانونی یقین دہانی کروانے کا مطالبہ کیا ہے،مودی حکومت نے کسانوں کو پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر امبالا کے قریب شمبو بارڈر پر زبردستی روک رکھا ہے ،بھارتی کسانوں کی جانب سے احتجاج کے لیے خوراک کا بڑا زخیرہ ساتھ رکھا گیا ہے اور کسان ہر صورت اپنے مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں ،بھارتی کسانوں کی لیڈرشپ نے 12000 گاوؤں سے کم از کم 10 افراد فی گاؤں سے مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے ،کئی مرتبہ مزاکرات ہونے کے باوجود کسانوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے،بھارتی کسان لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کوشاں ہیں۔