پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، روسی سفیر کی جام کمال کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد ، تجارتی رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،روس کے سفیر نے ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے نویں اجلاس کی میزبانی کے لیے روسی فریق کی خواہش سے بھی آگاہ کیا،سفیر نے ویزا سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے یقین دہانی بھی کرائی۔

روس سفیر کی وزیر تجارت سے ملاقات کا مقصد تجارتی رابطوں کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کے حقیقی امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ ملاقات کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے سڑک کے ذریعے روس کو کنو کی برآمدات کے کامیاب آغاز کو سراہتے ہیں اس سا ل مالٹے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ھوا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اس شعبے میں تجارت کو مزید بڑھانے کے کافی امکان موجود ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے ۔ملاقات کے دوران سفیر نے وزیر جام کمال کو اپریل اور جولائی میں ہونے والی آئندہ نمائشوں کے لیے دعوت دی۔تجارتی افق کو وسعت دینے کے لیے سفیر نے پاکستان سے روس کو حلال گوشت برآمد کرنے کی تجویز پیش کی۔ وزیر جام کمال نے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے خدشات کو اجاگر کیا۔سفیر نے ویزا سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے یقین دہانی بھی کرائی۔