جامعہ سندھ ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان کو ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز مقرر کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک کلچر اینڈ کمپیریٹو رلیجن کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان کو ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز مقرر کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان کو دوبارہ 3 سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ منیر کی 3 سالہ مدت کا 25 جنوری 2024ء سے آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :