Live Updates

جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب

سموگ کے خاتمے، ماحولیات سے متعلق قانون سازی اور قوانین کی بہتری پر کام کررہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ماہر ماحولیات وکلائمیٹ چینج پرویز حسن سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:44

جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ماہر ماحولیات وکلائمیٹ چینج پرویز حسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب خصوصاً لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری اور ماحولیاتی چیلنجزکے حوالے سے معامالات زیر بحث آئے۔ماہر ماحولیات پرویز حسن نے انسداد سموگ سے متعلق اہم تجاویز پیش کیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں سموگ لیجسلیشن پلان بنایاگیاہے جس کے تحت تمام ادارے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ ملکر کر کام کررہے ہیں۔پولیتھین بیگز کے ماحول پر منفی اثرات کے باعث 6 جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پری سموگ اور سیزن سموگ کے خاتمے کے حوالے سے پہلے سے ہی لائحہ عمل متعین کرکے کام شروع کردیا گیا ہے۔

سموگ کے خاتمے، ماحولیات سے متعلق قانون سازی اور قوانین کی بہتری پر کام کررہے ہیں۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘کا آغاز کیا ہے۔نجی شعبے کے تعاون سے ماحولیاتی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔تعلیمی نصاب میں بھی ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کئے جارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات