وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام کا خیرمقدم، امریکی تجربے سے فائدہ اٹھائیں‘ کرسٹن ہاکنز ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج سے نبٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے‘ وزیر بلدیات ذیشان رفیق
جمعرات 28 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ کوڑے کی ری سائیکلنگ کا عمل ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس حوالے سے فریقین کو اشتراک کار بڑھانا چاہیے ۔امریکی قونصل جنرل نے شہری امور میں سول سوسائٹی کے زیادہ کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کرسٹن ہاکنز کو بتایا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام سمیت تمام عوام دوست منصوبوں میں سیاسی عزم شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دیہات میں بھی شہروں کے برابر میونسپل خدمات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ نئی صورتحال میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے نئے ماڈل ضروری ہیں۔ پہلی بار میونسپل خدمات کے شعبے میں لوکل کمیونٹی کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ دیہات میں مقامی افراد، خواتین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن خدمات کی فراہمی وزیراعلیٰ کا فوکس ہے۔ برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات عوام کو اں کے گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ پنجاب حکومت ایسا دیرپا اور مستحکم نظام قائم کرنا چاہتی ہے جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنج سے نبٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے اور اس ضمن میں امریکی حکومت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ بااختیار سیکرٹریٹ کی سہولت حاصل ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر مسائل کے حل میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا ڈمپ کرنے کے لئے پنجاب میں 23 جدید لینڈ فل سائٹس کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے راولپنڈی اور بہاولپور میں ماڈل میونسپل پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.